آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ اور نارووال کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا۔آرمی چیف کومشق کے انعقاد اور مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کامقصد جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبڑھانا ہے۔تربیتی مشق کا مقصد عصر حاضر کے چیلنجز کے لیے ضروری تیاری رکھنا بھی ہے۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ جنرل عاصم منیر نے جوانوں کے تربیتی معیار ،پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آرمی چیف نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیاررہنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
اس سے قبل ٹریننگ فیلڈ پہنچنے پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔