تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر رضامند ہے تو ساتھ ہی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔
حویلیاں میں پی ٹی آئی ورکرز سےوزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نےخطاب میں کہاریاست بغاوت پر اکسا رہی ہے، اب امن کا نعرہ نہیں لگے گا،فارم 45کی حکومت ہوش کے ناخن لے،
گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔ان لوگوں کا حال بھی فرعون جیسا ہوگا،حقیقی آزادی کے حصول تک تحریک جاری رہے گی۔ دوسری طرف چیئرمین بیرسٹر گوہر بولےبانی نے پہلے بھی مذاکرات کا کہا تھا،مذاکرات کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی، مطالبات رکھے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا بس اب بہت ہوگیا، ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔