سینیئر صحافی و تجزیہ کار فرخ نواز بھٹی کے گن پوائنٹ پر اغواء کا معاملہ۔
سینیئر صحافی فرخ نواز بھٹی کو 20 سے 25 نامعلوم افراد تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر G-13/4 سے گن پوائنٹ پر اغواء کر کہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے
سنیئر صحافی کی اہلیہ نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ سنبل میں درخواست جمع کروا دیں
دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے سنیئر صحافی و تجزیہ کار فرخ نواز بھٹی کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں گن پوائنٹ پر اغواء پر شدید الفاظ میں مزمت کی ہے
اور وفاقی وزیر داخلہ سے فرخ نواز بھٹی کی باحفاظت بازیابی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔۔۔
اطلاعات ملی ہیں کہ
اسلام آباد سے ایک اور صحافی لاپتہ ہیں
پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والے صحافی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صحافی فرخ نواز بھٹی کو آج علی الصبح انکے گھر سے اغواء کیا گیا۔۔ اہلیہ صحافی
فرخ نواز کو ہاؤس نمبر 7 گلی نمبر 118 جی تھرٹین فور اسلام آباد سے نقاب پوش افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں ۔۔ اہلیہ کا موقف
کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اسلام آباد پولیس یہ بتانے سے قاصر ہے کہ صحافی فرخ نواز کو کس نے اغواء کیا اور اسکا جرم کیا ہے ۔اہلیہ کا موقف
وزارت داخلہ اپنا کردار ادا کرے اور فرخ بھٹی کو بازیاب کرایا جائے۔۔ صحافی کی اہلیہ کی استدعا..