کرم صورتحال پرگرینڈ جرگہ،منگل کو بریگ تھرو کا امکان،ایک فریق راضی،دوسرے نے منگل تک ٹائم مانگ لیا

کرم کی صورتحال پرگرینڈ جرگہ ایک اوربیٹھک میں حتمی نتیجے پرنہ پہنچ سکا۔صوبائی حکومت نے منگل تک معاہدے کادعویٰ کردیا۔بیرسٹرسیف بولےایک فریق راضی ہے،دوسرے نے کل تک ٹائم مانگا ہے۔بیرسٹرسیف نےمنگل کوبریک تھروکی امیدظاہرکردی۔بولے ایک فریق نے اسلحہ جمع کرانےپراتفاق کرلیا۔دوسرے فریق نے منگل تک کاٹائم مانگا ہے۔کرم میں دوگروپ ڈھائی ماہ سے آمنےسامنے ہیں۔پشاورپاراچنارشاہراہ کی بندش سے انسانی المیے نے جنم لے لیا۔علاقے میں نہ خوراک ہے نہ ہی ادویات سڑک بندش کےخلاف پاراچنار پریس کلب سمیت 5 مقامات پر دھرنابھی جاری ہے۔ایم ڈبلیوایم اورامامیہ جرگہ نےسڑکوں کی بندش کوریاست کی کمزوری قراردے دیا۔