غزہ پر اسرائیلی حملے،مزید27فلسطینی شہید،حماس کے جوابی حملوں میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں کمی نہ آئی، اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھادیئے۔ پناہ گزین علاقوں میں اسپتالوں پر بمباریکی گئی۔تازہ حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید، 150سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 541 ہوگئی۔حماس کے جوابی حملوں میں مزید 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ غزہ میں خون جماتی سردی میں شدید بارش، خیموں میں پانی بھرگیا، خیموں میں ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہیدہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے اسپتالوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر اور عملے کو رہا کیا جائے۔