ملکی ترقی کے لئے مل کر آگے بڑھنے کا عزم
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔صدر نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی۔ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،پی پی رہنما سید نوید قمر اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔