ڈیرہ غازی خان میں علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے فرنیچر روم میں آتشزدگی سے نجی سولر کمپنی کا فرینچر جل گیا

ڈیرہ غازی خان میں علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے فرنیچر روم میں آتشزدگی سے نجی سولر کمپنی کا فرینچر جل گیا ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے فرنیچر روم میں پیش آیا جہاں آگ لگنے سے کمرے میں موجود فرنیچر جل گیا ھے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ھے تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا دوسری جانب ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر عامر عبد الرحمن قیصرانی کے مطابق جس کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی وہ اہسپتال میں سولر کی انسٹالیشن کا کام کررہی ھے اور نجی کمپنی کو دئیے گئے کمرے میں موجود انکا فرنیچر جل گیا ھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا –