کامونکی میں معمولی جھگڑے کی بنا پر دوست نے دوست کو ٹرین کے آگے دھکا دے دیا،اٹھارہ سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،

کامونکی میں معمولی جھگڑے کی بنا پر دوست نے دوست کو ٹرین کے آگے دھکا دے دیا،اٹھارہ سالہ نوجوان ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ سلامت پورہ کے رہائشی محسن اور اس کے دوست اٹھارہ سالہ نبیل کے درمیان جھگڑا ہوگیا جو لڑائی کرتے ہوئے ریلوے پٹری پر آگئے تو ملزم محسن نے نبیل کو گوجرانوالہ سے لاہور جانیوالی ٹرین کے آگے دھکا دیدیا جس سے وہ ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا، سٹی پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال متنقل کرکے نبیل کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے۔