پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

‏پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی!
صوبہ بھر میں جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی-