فیصل آباد میں گزشتہ رات زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 12 سالہ طالب علم و محنت کش بچے کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق دو ملزمان گرفتار

فیصل آباد میں گزشتہ رات زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 12 سالہ طالب علم و محنت کش بچے کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی، جبکہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 270 ر ب کا رہائشی ساتویں کلاس کا طالب علم و محنت کش 12 سالہ عبدالقدیر تعلیم کے ساتھ شام کو ابلے انڈے فروخت کرتا تھا کہ گزشتہ رات انڈے فروخت کرنے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ تو بچے کی والدہ اور اہل علاقہ کو صبح گاؤں کے ایک ویران احاطہ سے عبدالقدیر کی خون میں لت پت لاش ملی۔ جسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے دو ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ Footage FTP Faisalabad