شرقپورشریف: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لئے ہے جو کہ پر امن ہے لیکن اس کے برعکس انڈیا بھی ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے اس کے میزائل پروگرام جاری ہیں لیکن اس پر کوئی پابندی نہیں ہے امریکہ کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور ہم ملکی مفاد کا سوچتے ہیں ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے مذاکرات وہاں کامیاب ہوتے ہیں جہاں پر سنجیدگی ہو جب سے مذاکرات کی بات چلی ہے بانی پی ٹی آئی اور سینئر لوگوں کی طرف سے بیانات آتے ہیں جس سے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے آئین اور قانون میں فوجی ٹرائل کی گنجائش موجود ہے اور انہی لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں جو 9 مئی میں ملوث ہیں ہماری حکومت اور نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تھا جبکہ عمران خان کی حکومت آئین کے طریقہ کار کے مطابق عدم اعتماد کے ذریعہ ختم ہوئی…طہماسپ علی نقوی شرقپورشریف۔