پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز،پہلے میچ میں پروٹیز 2وکٹوں سے کامیاب

سنچورین میں پہلا ٹیسٹ، پاکستان فتح کے قریب پہنچ کر میچ ہارگیا۔جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2وکٹوں سےشاہینوں کومات دے دی۔
محمدعباس کی شانداربالنگ بےسود گئی۔ربادا اورینسن نے شاہینوں سے فتح چھین لی۔
محمد عباس نے افریقی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیرا۔کیریئر بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے6 وکٹیں اڑائیں۔
99 رنزپر8 وکٹیں گریں تو میزبان کیمپ میں ہلچل مچ گئی۔نویں وکٹ پرکاگیسو ربادا اورمارکو ینسن ڈٹ گئے،51 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پروٹیزکو فتح دلائی۔مارکرم میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
جیت پر جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔