کراچی میں دھرنا مظاہرین کو منتشترکرنے کے لیے پولیس کا ایکشن نمائش چورنگی میدان جنگ میں بدل گئی ۔ پولیس نے شیلنگ کے بعد کیمپ اکھاڑدیے۔ مظاہرین نے 5 موٹرسائیکل اور ایک گاڑی نذرآتش کر دی ۔ پتھراؤ سے3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔کراچی نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین سےسڑک کلیئرکرانے کے لیے پولیس کی شیلنگ،کیمپ اکھاڑدئیے۔مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤکیا۔پانچ موٹر سائیکلوں اور گاڑی کوآگ لگادی۔پتھراؤسے تین پولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے۔ملیرپندرہ میں بھی پولیس اورمظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا۔
مختلف علاقوں میں دومذہبی جماعتوں کے دھرنےجاری ہیں۔ایم ڈبلیو ایم نے گلستان جوہر،کامران چورنگی، یونیورسٹی روڈبلاک کردیا۔انچولی، فائیواسٹار چورنگی،رضویہ چورنگی پر بھی احتجاج کیاجارہاہے۔دوسرے مذہبی گروپ کےکارکن لسبیلہ،اورنگی،ناگن چورنگی پربیٹھ گئے۔قیوم آباد،کورنگی پانچ، ملیرمرغی خانہ پربھی دھرنادے دیاگیا۔شیر شاہ ، صفورا گوٹھ اوربلوچ کالونی پربھی احتجاج شروع کردیاگیا۔
سڑکوں کی بندش سے شہری رُل گئے۔شارع فیصل،یونیورسٹی روڈ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔نمائش اوراطراف کی سڑکوں پربھی شہری گاڑیوں میں پھنسے رہے۔