وزیراعلیٰ سندھ نے احتجاج کے دوران موٹرسائیکلیں اور گاڑی جلانے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں۔احتجاج کا حق سب کو ہے مگر املاک کو نقصان پہنچانا شرانگیزی ہے۔ گاڑیاں جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہم نے دھرنوں کے لیے مخصوص جگہ کی اجازت دے رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ کراچی میں بے نظمی ختم کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔