کرم میں قیام امن کےلیے گرینڈ جرگہ، متنازع امور پربات چیت،معاہدے پردستخط سےہی صورتحال واضح ہوگی،جرگہ ممبران

ضلع کرم امن گرینڈ جرگے میں حتمی فیصلہ نہ ہو پایا۔کوہاٹ میں ساڑھے نو گھنٹے چلنے والا گرینڈ جرگہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔ کمشنر کوہاٹ معتصم با اللہ کی قیادت میں گزشتہ کئی روز سے ضلع کرم میں پائیدار امن کی بحالی کے لئے کوہاٹ میں امن گرینڈ جرگہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایک فریق نے دو روز کی مہلت بھی مانگی مشاورتی عمل کے لئے اور
دو دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد دوبارہ امن گرینڈ جرگہ شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے ساڑھے نو گھنٹے جاری رہا ۔ مگر معاہدے پر پھر بھی دستخط نہ ہو پائے اور بالاخر یہ گرینڈ جرگہ بدھ دن گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی ہو گیا ۔

کرم میں راستوں کی بندش سے عوام پریشانی سے دوچارہیں۔اجناس کی قلت شدید ہوچکی۔ ادویات بھی ناپید ہیں۔