وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی ناکام بغاوت کے ثبوت سامنے آگئے۔فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو لایا گیا،۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کہتی ہیں آئی جی اور ڈی پی اواٹک کی گفتگوناقابل تردید شواہد ہیں۔احتجاج میں شریک افرادتخریب کاری کے ماہر تھے۔گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں ریکارڈ ہی نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کےپاس دہشتگردوں سےلڑنےکیلئےاسلحہ نہیں، وفاق پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کاسوشل میڈیاہی اسکے لیےوبال جان بن چکا ہے۔