پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیں۔ ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرکے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں جس کے بعد چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے