راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کردیے۔ انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دونوں ملزمان کے اشتہار جاری کیے۔ ملزمان میں شہیر سکندر اور محمد عاصم شامل ہیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ ملزمان کی جانب سے سرینڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قراردیدیا جائے گا ۔پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری قراردینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔