قازقستان میں آزربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاجس میں67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے 28 مسافروں کو بچالیا۔طیارہ چیچنیا جارہا تھا کہ دھند کے باعث روٹ تبدیل کیا۔حادثے سے قبل طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست بھی کی تھی۔ طیارے کے تباہ ہوتے ہیں آگ بھڑک اٹھی۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔