آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں مسیحی برادری کی کرسمس تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو مبارکباد دی ۔
آرمی چیف سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شریک ہوئے ۔جنرل عاصم منیر کی چرچ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقعہ پر آرمی چیف نےمسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تہوارانسانیت کی ہمدردی، سخاوت اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔
انہوں نے اقلیتی برادری بالخصوص عیسائی کمیونٹی کی پاکستان کی ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور قومی ترقی میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششیں ملک کے لیے باعث فخر اور طاقت کا ذریعہ ہیں۔
آرمی چیف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا ،انہوں نے قائداعظم کی بصیرت اور ایمان، اتحاد، اور نظم و ضبط کے اصولوں کو سراہا۔ کہا قائد کے اصول آزادی، مساوات اور مذہبی رواداری آج بھی پاکستان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔سپہ سالار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔