جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 13 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرا روغہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔