ہم اچھی توقعات لے کر مذاکرات کےلیے جارہے ہیں،سینیٹرعرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر سینیٹر عرفان صدیقی کہتے ہیں ہم بڑے کھلے دل ودماغ کے ساتھ اچھی توقعات لیکر مذاکرات کیلئے جارہے ہیں۔ پارلمینٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عوام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ماضی ایک طرف رکھتے ہوئی اچھی نیت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،توقع ہےاس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔