وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی گنڈاپور سے پشاور میں ملاقات ،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات،

صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال،

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق،

ملاقات میں گذشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت،

دونوں رہنماؤں کا چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی،

واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار،

امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، علی امین گنڈاپور

لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین مقصد ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا، علی امین گنڈاپور

اس مقصد کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیر اعلی

خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے، علی امین گنڈاپور