پاکستان کے زائرین کی ایک بس کو ایران میں حادثہ پیش آیا ہے۔ سرکاری ادارے ‘ریڈیو پاکستان’ کے مطابق حادثے میں 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس کو حادثہ ایرانی شہر یزد میں بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔ بس میں لگ بھگ 50 افراد سوار تھے جن میں 15 زخمی ہوئے ہیں۔ زائرین کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے تھا۔
ایر