پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ، تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق اور مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا،، آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز اور سینئر افسران نے میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا، صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی،،