پاکستانی ٹیم نےسیریزکےدوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، امید ہے مستقبل میں بھی کامیابیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نےقومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بولیں کرکٹ ٹیم نے یادگار کارکردگی سے قوم کے دل جیت لیے۔ صائم ، سلمان آغا ، سفیان اور دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقی ٹیم پر برتری ثابت کردی ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بولے ٹیم ورک کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ۔ جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا ،چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔