میرا کام سہولت کاری ہے، فیصلہ فریقین نے خود کرنا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میرا کام سہولت کاری ہے، فیصلہ دونوں فریقین نے خود کرنا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ دونوں فریقین اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے اور اس پر بات ہوگی۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نیوٹرل رہ کر سہولت کاری کرنا چاہوں گا۔اللّٰہ پاکستان کے لیے بہتر کرے اور مشکلات حل کرے۔پاکستان کی خاطر مذاکرات ہورہے ہیں۔میرا رابطہ صرف وزیر اعظم اور اپوزیشن سے ہے۔