سینیٹ الیکشن : 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، مراد سعید،اعظم سواتی، حماد اظہر کے مسترد

اسلام آباد :(تیز رفتار نیوز ) سینیٹ الیکشن کی جنرل نشستوں پر21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے کل 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری ،احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشری انجم بٹ جبکہ اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔