رشوت لینے والے افسرکے سرپرمیرا نام لے کر اینٹ مارو اور اسکے بیٹے سے کہو آپکے والد کو جہنم واصل ہونے سے بچایا: وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا عوام کو مشورہ

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دے دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں سید علیاں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، رشوت مانگنے والے افسرکے سرپر اینٹ مارو اور نام میرا لو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے، رشوت مانگنے والے کے سرپراینٹ مارکر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سےبچایا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ لہٰذا عوام غیرت کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے