غزہ جنگ بندی پر دوحہ مذاکرات میں اہم پیش رفت

غزہ جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔حماس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جنگ بندی 42 دن کی ہوگی۔حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیہ منتقلی کی حامی بھرلی۔

سب سے پہلے غزہ میں اسرائیلی خواتین،بچوں اور بوڑھوں کو رہا کیا جائے گا۔بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قیدفلسطینیوں کی رہائی ہوگی۔

پہلے مرحلے میں اسرائیلی فورسزغزہ کی مشرقی سرحد پر واپس جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا، بدلے میں غزہ میں قیداسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب مذاکرات میں پیشرفت کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری میں کمی نہ آئی، ایک ڈاکٹر سمیت 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔