بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے 7 ارکان کو اڈیالہ جیل بلالیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ملاقات کی درخواست دیدی۔ عمرایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامدخان، سلمان اکرم راجا، علامہ راجا ناصر عباس اور حامد رضا خان کے نام دے دیے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال مذاکرات کی متقاضی ہے، مذاکراتی عمل ثبوتاژ نہیں ہو نا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی جمعہ کو ملاقات کا امکان ہے۔