یوکرین کا روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ٹرمپ نے کہا روس کی سرزمین پر امریکی ساختہ میزائل حملوں سے جنگ میں تیزی آئے گی۔روس پر امریکی میزائلوں سے حملہ پاگل پن ہے۔ ہم اس جنگ کو بڑھا رہے ہیں، حالات مزید خراب ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس جنگ ختم کرنے کا اچھا منصوبہ ہےلیکن ابھی اسے ظاہر نہیں کرسکتا۔