پوپ فرانسس سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ملاقات کی جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزشتہ 3 سال میں دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس پوپ فرانسس کا ہاتھ تھام کر میٹنگ روم میں پہنچے۔فلسطینی صدر نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطین کی حمایت کرنے پر پوپ کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پورٹریٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔