غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 25فلسطینی شہید اور 50زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں مزید 35 فلسطینی شہید اور 90 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے امدادی سامان کی حفاظت پر مامور 13 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی شہید کردیا۔ اسرائیلی بمباری سے اب تک 722 امدادی سیکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 835 ہوگئی۔ دوسری جانب اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ شہر سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے نئے احکامات جاری کردیئے ۔