ایم کیوایم کی کرپشن کی کہانیاں کے ایم سی کے در و دیوار پر درج ہیں،ترجمان سندھ حکومت

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی کرپشن کی کہانیاں کے ایم سی کے در و دیوار پر درج ہیں،کے ایم سی میں بد انتظامیاں آج بھی ٹھیک کی جارہی ہیں،یہاں گھوسٹ ملازمین آج بھی مسئلہ ہیں۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا واٹر بورڈ میں جو ایم کیوایم نے کیا سب جانتے ہیں۔