اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کہتے ہیں سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کرپشن سے متعلق صدر کا بیان مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے مزید کہا کرپشن میں زیادہ نام پیپلز پارٹی کا آتا ہے، سندھ حکومت میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کررہی ہے۔علی خورشیدی نے کہا سندھ کے محکمے کرپشن کی صنعت بن چکے ہیں،عوام کے پیسوں کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔