8 آئی پی پیزکے ساتھ ٹیرف معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

کابینہ نے 8 مزید آئی پی پیزکے ساتھ ٹیرف معاہدوں پر نظرثانی کی منظوری دے دی۔معاہدے سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ٹیرف کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی بھی منظوری دی گئی ہے۔