جنگوں کا خاتمہ کرنے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا جنگی محاذ کھولنے کی دھمکی دے دی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی قیدی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جنہم بنا دیں گے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا حماس میری حلف برداری 20 جنوری 2025 سے پہلے قیدی رہا کر دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سب باتیں کرتے ہیں اب تک کوئی سنجیدہ کارروائی نظر نہیں آئی ۔