ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں پُرتشدد مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پُرامن ہونا چاہیے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نےکہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ نرمی برتنی چاہیے۔ ہم دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے۔