سی آئی آئی ای کاروباری تعاون مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جرمن کاروباری رہنما
فرینکفرٹ(شِنہوا)جرمنی کے ایک کاروباری رہنما نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) چین اور دنیا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لئے ایک اہم مقام ہے۔
مواصلاتی خدمات کی فراہمی کے جرمن ادارے کیون گروپ کے بورڈ کے رکن اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر چنگ پونگ کویک نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو مقامی صارفین اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مضبوط روابط کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ”حلقہ احباب” کو وسعت دینے اور چینی منڈی میں مزید مواقع ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوا۔
کیون گروپ 30 سال پہلے چین میں مواد کی ہینڈلنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی غیر ملکی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس نے بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے چین کی انتھک کوششوں کو دیکھا ہے۔
گزشتہ برسوں کے دوران کیون گروپ نے چین میں 6 پلانٹس کے ساتھ اپنی پیداواری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جن میں چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے دارالحکومت جنان میں 2 جدید ترین تنصیبات بھی شامل ہیں۔
چنگ پونگ کیوک نے کہا کہ چینی مارکیٹ کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔ ہم مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے اپنی مقامی پیداوار اور تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔