گزشتہ ایک سال کے دوران 22 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے: یو۔ایس۔ایڈ

گزشتہ ایک سال کے دوران 22 لاکھ افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے: یو۔ایس۔ایڈ

کابل( الامارہ) یو ایس ایڈ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ 15 اگست 2023ء سے 15 اگست 2024ء تک ایران اور پاکستان سے 2.2 ملین افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان سے 734,817 افغان مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر نے 588,000 واپس آنے والے مہاجرین کی مدد کی ہے۔

اٹک میں پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر دو افغان نژ اد غیر ملکی گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دوران گشت غرشین لنک روڈ پر موجود دو افغان نژ اد غیر ملکیوں عبداللہ اور صادق اللہ پسران نجیب اللہ سکنائے جلال آباد افغانستان کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے الزام میں گرفتا ر کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔