غزہ میں جنگ عالمی سلامتی کے لئےخطرہ ہے،سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ عالمی سلامتی کے لئےخطرہ ہے۔ منامہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری جنگ روکنے کے اور انسانی امداد کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ جاری رہنے سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی چارٹر مشکوک ہوجائیں گے۔عالمی برادری اگر قوانین اور چارٹر کی وقعت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے سعودی عرب کے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر امن قائم کرنے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں لبنان میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔