پاکستان ہمارا گھر اور ہمارا خاندان ہے،تعلق چند دہائیوں کا نہیں 1400 سال کا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیاہے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز کا پاک سعودیہ بزنس فورم سے خطاب،،،،،،،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کی سعودی عرب نے زرِ مبادلہ کی مد میں قابل ذکر مدد کی،پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ،، اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس فورم کا انعقاد،سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز کا خطاب،، کہا باہمی تجارت 2019 میں 3 ارب ڈالر تھی،اب 5.8 ارب ڈالر ہو گئی، پاکستانی وزیراعظم اور قیادت کا دورہ سعودی عرب حوصلہ افزا رہا،،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان ہماری ترجیح رہے، ،، وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم اس وقت معاشی محاذ پر بہترین پوزیشن میں آگئے،معاشی اصلاحات کی بہتری کے لیے مزید کام کر رہے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے،پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا سعودی وفد کا دورہ پاکستان باہمی شراکت داری کا عکاس ہے، جب ہم مدینہ منورہ سے واپس آئے تو مجھے شہزادہ سلمان کا دعوت نامہ ملا، کاروباری معاملات وہیں طے ہوئے۔۔ ساٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسحاق ڈار،،،،، پاک سعودیہ بزنس فورم سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک وزیر نجکاری علیم خان نے بھی خطاب کیا اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بہترین مواقعوں پر روشنی ڈالی بزنس فورم سے ہیڈ آف آئی ایف سی سعودی ایگزم بینک سربراہ نے بھی خطاب کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔۔