نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آنے سے پہلے ہی خاندان کو نوازنے لگے۔
بیٹی کے سسر مساد بولوس کو مشرق وسطیٰ میں مشیر نامزد کردیا۔ ٹرمپ اپنے سمدھی چارلس کشنر کو بھی فرانس میں امریکا کا سفیر نامزد کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی بھارت نژاد کاش پٹیل کو ڈائریکٹر ایف بی آئی نامزد کردیا۔ کاش پٹیل ماضی میں کئی مرتبہ ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔