امریکی صدر بائیڈن نے جاتے جاتے فراڈ کے کیس میں اپنے بیٹے کو معافی دے دی
ہنٹربائیڈن کو ٹیکس فراڈ اور اسلحہ کیس میں 12 دسمبر کو سزا سنائی جانی تھی لیکن بائیڈن نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بیٹے کو عام معافی دے دی۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا محکمہ انصاف میں مداخلت نہ کرنے کا عہد کیا تھا لیکن بیٹے پر غیرمنصفانہ مقدمہ چلایا گیا۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنٹر بائیڈن کی معافی کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔