شام میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ باغیوں نے حلب اور ادلب پر قبضے کے بعد دیگر شہروں پر کنٹرول کے لیے دباؤ بڑھادیا۔
شام میں باغیوں نے اب حماہ، حمص اور السویداء صوبوں میں دباؤ بڑھا دیا ہے۔ان علاقوں میں باغیوں کی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے حماء کےمتعدد قصبوں پر باغیوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم شام کی سرکاری نیوز
ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باغیوں
کو حماء سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
شامی حکومت اور روسی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری تیز کردی ہے۔ دوسری جانب عراق سے ملیشیا ارکان شامی فورسزکی مدد کے لیے شام میں داخل ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے شامی صدر
بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔ان کا کہنا ہے شامی
فورسز باغیوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی
ہیں۔ مزاحمتی گروپ بھی مدد کریں گے۔ ایران ہرممکن
مدد کرے گا۔ بشارالاسد نے کہا ہے کہ باغیوں کو مٹادیا
جائے گا۔