پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساوتھ ایشین جونیٸر اتھلیٹکس چیمپٸین شپ میں بنا اجازت دورہ کا نوٹس لیتے ہوے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا

پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساوتھ ایشین جونیٸر اتھلیٹکس چیمپٸین شپ میں بنا اجازت دورہ کا نوٹس لیتے ہوے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا بھارتی شہر چناٸی میں منعقدہ انٹرنیشنل ایونٹ میں بارہ کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل پاکستان جونیٸر اتھلیٹکس ٹیم نے شرکت کی تھی جس میں 90 میں سے ایک میڈل بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھارت جیسے ملک میں دورہ کرنے کی اجازت کیلٸے این او سی بھی نہیں لیا جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے بغیر این او سی کے ٹیم کے دورہ بھارت پر اتھلیٹکس فیڈریشن سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہجہان میر کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کوئی این او سی نہیں مانگا گیا، جو پی ایس بی کے آٸین کےآرٹیکل سات کی ذیلی کلاز ایک کی براہ راست خلاف ورزی ہے ۔ فیڈریشن نے حکومت سے لازمی این او سی حاصل کیے بغیر ایک بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک دستہ بھارت بھیجا جس پر اتھلیٹکس فیڈریشن اپنا تحریری جواب دے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب ہندوستان میں کھیلوں کے کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کی بات آتی ہے تو اس کے قوانین اور بھی سخت ہوتے ہیں۔ متعلقہ فیڈریشن کو اس طرح کا دورہ کرنے سے پہلے خفیہ ایجنسیوں اور مختلف وزارتوں سے این او سی لینا پڑتا ہے۔