سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا،وفدمختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا،سعودی وفد پاکستان میں قیام کے دوران سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لے گا،،دورے کا مقصد باہمی اقتصادی شراکت داری کو مزید متحرک کرنا ہے

سعودی وفد کادورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل،مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور نئے امکانات کی راہیں ہموار،،سعودی عرب کاپاکستان میں 5 ارب ڈالرکےسرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کا عزم،،سعودی عرب کاریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری پربھی غور،،سعودی وفدکی خارجہ، صنعت وتجارت،زراعت، معدنیات، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے ملاقاتیں ہوں گی