فارم ہاؤس سے برآمد کار پر ایم پی اے فاروق اعوان کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی فارم ہاوس کیسے پہنچی؟

پی ٹی آئی کراچی صدر راجا اظہر نے اپنے بیان میں کہا گلشن اقبال میں کار کی ٹکر سے ۸ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے،واقعے سے متعلق پی پی کے منتخب ایم پی اے فاروق اعوان کا بیان انتہائی تشویشناک ہے،

راجا اظہر کے مطابق پولیس نے گاڑی فاروق اعوان کے فارم ہاؤس سے برآمد کی فاروق اعوان کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی فارم ہاوس کیسے پہنچی شفاف تحقیقات کی جائے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے فارق اعوان ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچانہ چاہتے ہیں فاروق اعوان ملزمان کی سہولتکاری کے بجائے قانون کے ساتھ تعاون کریں۔