کچہ ایریاز میں کاشت کی گئی غیرقانونی فصلوں کو سرکاری تحویل میں لیا جائیگا۔وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ۔۔

کچہ ایریاز میں کاشت کی گئی غیرقانونی فصلوں کو سرکاری تحویل میں لیا جائیگا۔وزیر داخلہ سندھ

سندھ کے تمام بارڈر ایریاز پر اسمارٹ سی سی ٹی وی کیمراز کی تنصیب کے اقدامات کیئے جائیں۔ضیاءالحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ کی ذیر صدارت کشمور/کندھ کوٹ اور شکارپور میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر پوائنٹ ٹو پوئنٹ بحث کی گئی اور سیر حاصل معلومات پر مشتمل تجاویز و بریفنگ کی روشنی میں مذید احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے علاوہ ڈی آئی جیز لاڑکانہ,سکھر اور انکے متعلقہ ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو لالچ,سستی گاڑیوں کی فروخت ودیگر پرکشش مراعات کے جھانسے میں لاکر ہنی ٹریپ کے جال سمیت اغواء برائے تاوان سے بچانیکے لیئے انتہائی مربوط اور مؤثر اقدامات کو باقاعدہ ایک میکنزم کے تحت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کردار کو بھی قابل عمل بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ کشمور/کندھ کوٹ کے ڈسپوزل پر 1000 افرادی قوت جبکہ شکارپور کے ڈسپوزل پر بھی 1000 پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری/افرادی قوت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بارڈر ایریاز باالخصوص ٹرائی جنکشن بارڈرز پر اسمارٹ سی سی ٹی کمیراز کی تنصیب کے اقدامات کے لیئے خاطر خواہ اقدامات کیئے جائیں اور اس ضمن میں مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے معززین/اسٹیک ہولڈرز کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچہ ایریاز سے ملحقہ سڑکوں,شاہراہوں پر پولیس پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور اس ضمن میں تعینات کی گئی نفری کو انکے فرائض کی اہمیت پر بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اینٹی اسمگلنگ اقدامات کو متعلقہ اداروں کیساتھ مضبوط اور پائیدار روابط کے تحت انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ ڈی سیز,ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ہدایات دیں کہ کچے کے علاقوں میں کاشت کی گئی غیر قانونی فصلوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں ڈی سی کشمور/کندھ کوٹ,شکارپور, لاڑکانہ و سکھر متعلقہ ایس ایس پیز کیساتھ ملکر ناصرف ان غیرقانونی فصلوں کو سرکار کی تحویل میں لینگے بلکہ انھیں سرکاری گوداموں میں منتقل بھی کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ایریاز میں غیر قانونی فصلوں کی کاشت میں ملوث عناصر,انکے سرپرستوں اور سہولتکاروں کے خلاف آہنی اقدامات کرتے ہوئے انھیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس میں شریک تمام سینئر افسران کو ہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف اختیار کردہ حکمت عملی اور لائحہ عمل کو جرائم کی نوعیت اور طریقہ کار کو سامنے رکھتے ہوئے ہفتہ وار بنیادوں پر ترتیب دینے کے اقدامات کیئے جائیں جنکا مقصد جرائم کے خلاف پولیس اقدامات,آئی بی اوز کے تحت آپریشنز, چھاپہ مار کاروائیوں وغیرہ کو کسی بھی قسم کی کمی,خامی یا لوپ ہول سے خارج از امکان بنانا ہے۔

بعدازاں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے تاجر برادری,سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات اور ہندو کمیونٹی کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات کی اور انکے جملہ مسائل و مشکلات سنیں اور موقع پر موجود پولیس افسران کو رہنما احکامات دیئے۔